یہ آخری پورا چاند تھا۔ فیصلے کی آخری رات۔
میدان کے بیچ میں قبیلے کا سب سے بڑا بھیڑیا کھڑا تھا - کالا غضب۔
"ہار مان لو ارمان۔ ورنہ موت"
دونوں نے دھاڑ کر بھیڑیے کی شکل اختیار کی۔ زمین کانپ گئی۔
گھنٹے بھر کی لڑائی۔ ارمان زخمی ہو کر گر گیا۔ کالا غضب نے اس کی گردن پر پنجہ رکھ دیا۔
دور سے آمنہ کی چیخ آئی "ارمان!!!"
ارمان نے آنکھ کھولی۔ اسے آمنہ کی آواز میں پوری کائنات کی طاقت ملی۔
وہ بجلی کی طرح اٹھا اور ایک ہی وار میں کالا غضب کو زمین پر گرا دیا۔
سارا قبیلہ خاموش۔ ہوا تک رک گئی۔
To Be Continued...