وہ اپنی بات کرکے جاچکی تھی اور امی نے ان تینوں کی کلاس لی کہ سیکھوں اس سے کچھ جب کہ یے بات زارا تمہیں سب کو سمجھانی چاہیں تم بڑی ہو زوہان اور عنابیا امی کی بات سن کے کانوں میں باتیں کر رہے تھے ۔
یہ کیا کھسر پھسر ہو رہی ہے کچھ نہیں زارا آپی بس یہ زوہان کہ رہا تھا کہ امی کا پارہ ہائی ہے ان کو ٹھنڈا پانی پلاؤ ۔ زارا نے دونوں کو گھورتے ہوئے کہا کہ چپ کر جاؤ اگر امی نے سن لیا تو صحیح خاتر داری کریں گی تم دونوں کی ۔
امی کچن میں برتن دھو رہی تھیں وہ تینوں امی کے پاس آئے اور امی سے معافی مانگی امی نے انہیں ۔
سمجھاتے ہوئے کہا کہ ہمیں چھ سال ہو گئے ہیں گاؤں گیے ہوے تمہارے چچا نے کتنے پیار سے بلایا ہے، تمہارے بابا بھی کتنے خوش ہیں تو ہم سب کو بھی ان کی خوشی میں خوش ہونا چاہیے ۔
ہمیں فخر ہے کہ ہم آپ کے بچے ہیں امی آپ نہ صرف ایک اچھی ماں ہیں ایک اچھی بیوی بھی ہیں اللہ ہم سب کو ہمیشہ ساتھ رکھے اور ابو اور آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے ۔ مہرکچن میں داخل ہوتی ہے اور ان کو دیکھ کر کہتی ہے کہ مجھے بھی تھوڑا پیار دیا جائے ان کو تو گلے لگایا ہوا ہے ۔
امی اسکو دیکھ کر کہتی ہیں آجاؤ تم تو میری پیاری بیٹی ہو پر میرے بیٹے سے کم ۔
چلو اب سب اپنے کمرے میں جاؤ امی آپ رہنے دیں میں برتن دھو دیتی ہوں آپ اب آرام کریں زارا نے امی کو دیکھتے ہوئے کہا تھا وہ سب اپنے کمرے میں جا چکے تھے جبکہ امی زارا کے پاس ہی کھڑی تھی میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں بیٹا جب تم اپنے گھر چلی جاؤ گی تو میرا کیا ہوگا امی کی آنکھیں بھر آئی تھیں ۔ کیا ہوگیا ہے امی میں کہیں نہیں جاؤ گی آپ سب کو چھوڑ کر ڈونٹ وری اس نے امی کو گلے لگاتے ہوئے کہا تھا ۔
کیا باتیں ہو رہی ہیں ماں بیٹی میں ابو آپ نے آج اتنی دیر کیوں کر دی ہم کب سے انتظار کر رہے ہیں بس وہ کل گاؤں چلے جانا ہے تو سوچا سارے کام صحیح سے کر لوں اچھا کھانا لاؤں آپ کیلئے ۔
نہیں میں کھا کر آیا ہوں فرید صاحب کے ساتھ ،ابو نے سامان رکھتے ہوئے جواب دیا ۔ اچھا امی پھر میں سونے جارہی ہوں عنابیا بھی سوئی نہیں ہوگی میرا موبائل دیکھ رہی ہوگی کل پھر جلدی اٹھنا ہے تو میڈم اٹھے گی نہیں ۔
مہر خود بھی سو جاؤ اور زوہان کو بھی سونے دو زارا نے اپنے کمرے میں جاتے ہوئے مہر اور زوہان کے کمرے میں جھانکتے ہوئے کہا تھا اوکے آپی ہم سو جاتے ہیں اور درواز بند کرلو جلدی جی آپی کر لیتے ہیں اس نے بیڈ سے اٹھتے ہوئے کہا تھا ۔
وہ سب اسٹیشن پہنچ چکے تھے اسٹیشن پر رش کم تھا ۔
ٹرین کے آنے میں ابھی کافی دیر تھی وہ سب اسٹیشن پر ہی ادھر اُدھر گھوم رہے تھے ۔ اسے زوہان کی آواز آئی جو اونچا اونچا مہر آپی ادھر آ ئیں وہ پیچھے مری تھی اور زوہان کو اشارہ کیا کہ تم جاؤ میں آتی ہوں ۔
وہ گجرے کے سٹال سے گجرے دیکھ رہی تھی اسے اپنے پاس کسی کے کھڑے ہونے کا احساس ہوا وہ مڑنے لگی تو کسی نے اس سے کہا کہ گجرے میں پسند کر دیتا ہوں ۔
وہ بنا کچھ بولے اور بنا اسے دیکھے تیز تیز چلنے لگ گئی
اس شخص نے اس کا راستہ روک لیا تھا ۔ میرا راستہ چھوڑو اس دن کا تھپڑ بھول گئے ہو تم وہ غصے سے اس پر چلائی تھی ۔ وہی تو نہیں بھول پایا میں، دیکھو جی میرا یے اصول ہے کہ میں کسی کا ادھار نہیں رکھتا تے فر تواڈا کیوے رکھدا ، تو سی تا سونے وی بہت جے وہ اس کے گرد چکر لگاتے ہوئے بول رہا تھا ۔ اسے اس کی ان باتوں سے کوفت ہو رہی تھی ۔
تمہارے اصول" مائی فٹ " وہ اسے دہکا دے کر آگے جانا چاہتی تھی مگر اس نے اسے پکڑ لیا تھا ۔ اس کے ہاتھ میں ایک بوتل تھی وہ اس کا ڈھکن کھول رہا تھا مہر کے پاؤں تلے زمین نکل گئی تھی کیونکہ وہ اچھے سے جانتی تھی کہ اس بوتل میں کیا ہوگا ۔ اچانک ایک لڑکا آیا اور اس سے یوں مخاطب ہوا " تم ابھی ادھر کھڑی ہو میں کب سے تمہارا انتظار کر رہا ہوں " اسکیوزمی مسٹر آپ کا تعارف اس نے حیرانگی سے اسے دیکھتے ہوئے بولا تھا ۔
بیوی ہے میری ناراض ہے وہ لڑائی ہو گئی تھی ہم دونوں میں اب مائکے جا رہی ہے تو منانے آیا ہوں وہ اس کے کندھوں پر ہاتھ رکھے بول رہا تھا جبکہ وہ اس کی بات پر کنگھ ہو کر کھڑی تھی ۔
یہ تمہاری بیوی ہے وہ سر جھکاتے ہوئے پوچھ رہا تھا " ابے او باؤلی پونچھ " جس لڑکی کے پیچھے پورا دو ہفتہ برباد کیا آخر میں وہ شادی شدہ نکلی ۔ معاف کر دو آج سے تم میری بہن ہو مان جاؤ بہن آپ کا شوہر اچھا انسان ہے تم دونوں ہمیشہ ساتھ رہو تمہاری جوڑی سلامت رہے ۔
ارے میری بات تو سنیں ایسا کچھ نہیں ہے وہ ایسے بول رہی تھی جیسے وہ اپنی صفائی پیش کر رہی ہو آپ جائیے میں اسے سنبھا لوں گا اس نے اس کا کا منہ بند کرتے ہوئے کہا تھا۔
چھوڑو مجھے تمہاری ہمت کیسے ہوئی مجھے اپنی بیوی کہنے کی وہ تو غصے سے تپی اس سے پوچھ رہی تھی ۔
ارے ایک تو مدد کی ہے مینے تمہاری شکریہ کہنے ، میری تاریف کرنے کی بجائے تم الٹا مجھ سے لڑ رہی ہو ۔
اچھا جی تو مدد کرنے کے لیے مجھے اپنی بیوی بنانا ضروری تھا کیا ۔
اگر میں کہتا کہ تم میری دوست ہو یا تم میری بہن ہو تو وہ مانتا، تم نے سنا نہیں کہ وہ تمہارا دو ہفتوں سے پیچھا کر رہا تھا میرا دوست یا بھائی کہنے سے وہ آج تو چلا جاتا مگر پھر دوبارہ تمہارا پیچھا کرتا ۔
" تم میری بیوی ہو " وہ شرارتی انداز میں کہ رہا تھا جبکہ وہ اسے کھا جانے والی نظروں سے دیکھ رہی تھی ۔
میرا مطلب ہے کہ میرے یہ الفاظ کہنے سے وہ ہمیشہ کیلئے تمہیں اپنی بہن بنا گیا ہے اس نے گویا اپنا بچاؤ کیا تھا ۔
اچھا بس ٹھیک ہے بند کرو اپنی تعریف کرنا تمہاری جگہ اگر کوئی اور انسان ہوتا تو وہ بھی یہی کرتا اور ویسے بھی یے اتنی بوڈی شو ڈی کیا دکھاوے کیلئے بنائی ہے تم اس کو مار بھی سکتے تھے ۔
اس نے وہ بوتل اس کے اوپر پھینکنے کی ایکٹنگ گی تو اس نے فوراً اپنے منہ پہ ہاتھ رکھ لگا ۔جبکہ اس کا قہقہا بلند ہوا تھا ابھی تو بڑی جھانسے کی رانی بن رہی تھی اب کیا ہوا " ڈونٹ وری " یہ ایسڈ نہیں صرف پانی ہے وہ تمہیں بس ڈرا رہا تھا ۔
آپی اب آ بھی جائیں زوہان پھر سے اسے بولا رہا تھا ۔میں آ رہی ہوں اس نے اسے اشارے سے کہا تھا ۔ میری بات سنوں نہیں نہیں اب شکریہ مت کہنا وہ اپنا کارلر سیدھا کرتے ہوئے بول رہا تھا ۔ " او مسٹر مجنوں " میں کہ رہی ہوں کہ آگے سے ہٹو میں نے جانا ہے ۔ پتا نہں ہر وقت کس خوش فہمی میں رہتے ہو ۔ ابھی وقت ہی کتنا ہوا ہے آپ کو میرے ساتھ کھڑے ہوئے وہ مسکرا کر بول رہا تھا ۔
میں اور زیادہ دیر یہاں رکنا بھی نہیں چاہتی ورنہ تمہارے منہ سے تمہاری تعریفیں سن سن کہ میں پاگل ہو جاؤ گی ۔
لیکن میں تو پاگل ہو گیا ہوں ۔کیا مطلب ہے تمہارا ؟ کچھ نہیں اس سے پہلے کہ اس بندہ ناچیز کی توقعات اور بڑھے آپ جائیے ۔
***Download NovelToon to enjoy a better reading experience!***
Comments