English
NovelToon NovelToon

Author Name: منیبہ اور ایمان

میں کیوں پیدا ہوئئ تھی

5.0 |

Author Name: منیبہ اور ایمان

گھر کے صحن میں کرسیاں لگی ہوئی تھیں۔
ہر کوئی صاف ستھرے کپڑوں میں تھا، جیسے عید ہو۔
لیکن میں؟
میرے ہاتھ کانپ رہے تھے۔

امی نے میری کلائی پکڑی اور آہستہ سا کہا:

> "ہونٹ سی لو… لڑکی ہوں تم۔
زیادہ بولنے والی لڑکیوں کی زندگی اچھی نہیں ہوتی۔"



میرے دل نے پہلی بار خود سے پوچھا:

"تو پھر میں پیدا کیوں ہوئی تھی؟"

سامنے وہ لوگ بیٹھے تھے —
ایک فیملی، مسکراتی ہوئی، جیسے انسان نہیں… فیصلے ہوں۔

اور وہ لڑکا —
سفید کرتا، بال سلیقے سے جمائے ہوئے،
بہت خاموش اور بہت سرد۔

اس نے میرے چہرے کی طرف نہیں دیکھا۔
ایک بار بھی نہیں۔

ابو نے پوچھا:

> "تو پھر… رشتہ پکا سمجھیں؟"



اور اس کے صرف ایک جملے نے میرا سارا جسم سُن کر دیا:

> "مجھے لڑکی کی کوئی پرواہ نہیں۔
شادی تو گھر والوں نے کرنی ہے۔"



میرے اندر کچھ ٹوٹا نہیں…
ڈھیر ہو گیا۔

میں نے بس اتنا چاہا کہ کوئی پوچھ لے:

> "تم کیا چاہتی ہو؟"



لیکن شاید میری خواہشیں پیدا ہونے کے دن ہی مر گئی تھیں۔

NovelToon got authorization from منیبہ اور ایمان to publish this work, the content is the author's own point of view, and does not represent the stand of NovelToon.

میں کیوں پیدا ہوئئ تھی
Noveltoon Downloade Noveltoon Downloade
Description | Episodes
See all
Download میں کیوں پیدا ہوئئ تھی PDF
Report this work
NovelToon
Step Into A Different WORLD!
Download NovelToon APP on App Store and Google Play