پرسکون آغاز

اٹلی — رات کی تاریکی میں جگمگاتا ایئرپورٹ۔

جہاز کی کھڑکی سے باہر جھانکتی ہوئی نورین کی آنکھوں میں ایک الگ ہی چمک تھی۔ جیسے ہی جہاز نے لینڈ کیا، اس کے دل کی دھڑکن تیز ہو گئی—نیا ملک، نئی فضا… اور ایک انجانا سا احساس جو دل میں گھر کر رہا تھا۔

“ویلکم ٹو اٹلی…” اناؤنسمنٹ کی آواز گونجی۔

نورین نے گہرا سانس لیا،

“یہی ہے… میرا نیا آغاز…”

فضا نے اس کے کندھے کو ہلکا سا جھنجھوڑا،

“او ہیلو! خوابوں میں ہی رہو گی یا باہر بھی آنا ہے؟”

نورین مسکرا دی،

“آ رہی ہوں، ڈرامہ کوئین!”

دونوں ہنستے ہوئے جہاز سے باہر نکلیں۔ ایئرپورٹ کی روشنی، لوگوں کی بھیڑ، مختلف زبانوں کی آوازیں—سب کچھ ایک لمحے کو نورین کے لیے اجنبی مگر دلچسپ تھا۔

وہ اپنا سامان لے کر باہر کی طرف بڑھ ہی رہی تھی کہ اچانک—

اسے یوں محسوس ہوا جیسے کوئی اسے غور سے دیکھ رہا ہو۔

اس کے قدم ایک لمحے کو رک گئے۔

“کیا ہوا؟” فضا نے پوچھا۔

نورین نے نظریں ادھر اُدھر دوڑائیں،

“پتا نہیں… مجھے لگا جیسے کوئی—”

“اوہ پلیز!” فضا نے ہنستے ہوئے بات کاٹ دی،

“تم زیادہ ناول مت پڑھا کرو، ہر جگہ ولن نظر آتا ہے!”

نورین نے ہلکی سی مسکراہٹ دی، مگر اس کے دل کا وہ عجیب سا احساس ابھی بھی کہیں باقی تھا۔

اسی دوران، ایئرپورٹ کے ایک کونے میں کھڑا ایک شخص، سیاہ کوٹ میں ملبوس، خاموشی سے انہیں دیکھ رہا تھا۔

اس نے آہستہ سے اپنی جیب سے فون نکالا اور کسی کو کال کی۔

“وہ پہنچ چکی ہے…”

دوسری طرف سے کچھ کہا گیا، جس پر اس کی آنکھوں میں چمک آ گئی۔

“جی باس… اب اگلا مرحلہ شروع کرتے ہیں…”

ادھر نورین اور فضا بےخبر، اپنی نئی کہانی کی طرف قدم بڑھا رہی تھیں…

اور ادھر، کوئی ان کے ہر قدم پر نظر رکھے ہوئے تھا۔ ✨

فضا نے جلدی سے ایک ٹیکسی رُکوائی،

“چلو، پہلے ہوسٹل چلتے ہیں… باقی سب بعد میں سوچیں گے!”

نورین نے ہلکا سا سر ہلایا، مگر اس کی نظریں اب بھی کہیں کھوئی ہوئی تھیں—جیسے ذہن میں کئی سوال ایک ساتھ چل رہے ہوں۔

ٹیکسی شہر کی روشن سڑکوں سے گزرتی ہوئی آہستہ آہستہ ایک پُرسکون علاقے میں داخل ہو گئی۔

چند دیر بعد، وہ ایک بڑے، بلند گیٹ کے سامنے آ کر رُک گئی۔

گیٹ پر لگی مدھم روشنی اور اس کے پیچھے نظر آتی عمارت، کسی عام ہوسٹل سے کہیں زیادہ پُراسرار لگ رہی تھی۔

“واہ…” فضا نے حیرت سے کہا،

“یہ ہوسٹل ہے یا کوئی محل؟”

نورین نے کچھ نہیں کہا—بس خاموشی سے اس جگہ کو دیکھتی رہی، جیسے وہ اس منظر کو محسوس کر رہی ہو۔

دونوں نے اپنا سامان نکالا ہی تھا کہ اسی لمحے—

گیٹ کے اندر سے آہستہ آہستہ ایک خاتون باہر آئیں۔

ان کا انداز نہایت پُرسکون، مگر نگاہیں غیرمعمولی طور پر تیز تھیں—جیسے وہ صرف دیکھ نہیں رہیں، بلکہ پرکھ رہی ہوں۔

وہ سیدھی نورین سامنے آ کر رُکیں۔

“کیا آپ… نورین مرزا ہیں؟”

ایک لمحے کو فضا نے چونک کر نورین کی طرف دیکھا،

“تمہیں یہاں بھی لوگ جانتے ہیں؟”

نورین نے چند سیکنڈ کے وقفے کے بعد ہلکا سا سر ہلایا،

“جی… میں ہی ہوں…”

خاتون کے ہونٹوں پر ایک مدھم سی مسکراہٹ آئی—مگر وہ مسکراہٹ آنکھوں تک نہیں پہنچی۔

“ہم آپ ہی کا انتظار کر رہے تھے…”

یہ جملہ سنتے ہی ماحول میں ایک عجیب سی سنجیدگی پھیل گئی۔

فضا نے آہستہ سے نورین کے قریب ہو کر سرگوشی کی،

“مجھے یہ سب کچھ… تھوڑا عجیب لگ رہا ہے…”

نورین نے بغیر اس کی طرف دیکھے بس اتنا کہا،

“مجھے بھی…”

خاتون نے گیٹ کی طرف اشارہ کیا،

“آئیے… اندر چلیں۔”

بھاری گیٹ آہستہ آہستہ کھلا—

اور دونوں اندر داخل ہو گئیں…

نورین اور فضا جیسے ہی کمرے میں داخل ہوئیں، دونوں حیرت سے ایک دوسرے کو دیکھنے لگیں۔

“یہ… ہمارا کمرہ ہے؟” فضا نے تقریباً سرگوشی میں کہا، جیسے یقین ہی نہ آ رہا ہو۔

سفید اور نیلے رنگوں سے سجا وہ عالی شان کمرہ نہایت خوبصورت اور پُرسکون لگ رہا تھا۔ ہر چیز نہایت نفاست سے ترتیب دی گئی تھی—نرم بیڈ، صاف ستھری دیواریں، اور ہلکی خوشبو جو ماحول کو مزید خوشگوار بنا رہی تھی۔

نورین آہستہ سے بالکنی کی طرف بڑھی اور پردہ ہٹایا۔

سامنے اٹلی کا دلکش منظر پھیلا ہوا تھا—دور تک پھیلی روشنیاں، ٹھنڈی ہوا، اور ایک نیا احساس… جیسے زندگی کا کوئی نیا باب شروع ہو رہا ہو۔

“فضووو!” نورین نے مسکراتے ہوئے آواز دی،

“یہ جگہ تو واقعی بہت خوبصورت ہے!

فضا فوراً اس کے پاس آئی،

“میں نے کہا تھا نا… یہ ٹرپ یادگار ہونے والا ہے!”

کمرے کے ساتھ ہی ایک چھوٹا مگر خوبصورت کچن بھی تھا، جسے دیکھ کر فضا نے خوشی سے کہا،

“اوہ گڈ! کم از کم ہمیں بھوکا نہیں رہنا پڑے گا!”

نورین ہنسی، پھر اس کی طرف متوجہ ہو کر بولی،

“چلو فضو، تم جا کر تازہ دم ہو آؤ۔ تب تک میں سامان سیٹ کر دیتی ہوں۔ پھر میں بھی نہا لوں گی… اور اس کے بعد ہم دونوں مل کر کچھ اچھا سا کھائیں گے۔”

“Done!” فضا نے فوراً کہا اور تولیہ اٹھا کر واش روم کی طرف چلی گئی۔

نورین اکیلی رہ گئی تو اس نے سکون سے اپنا بیگ کھولا اور چیزیں ترتیب سے رکھنے لگی۔

کمرے میں ایک پرسکون سی خاموشی تھی—تھکن بھی تھی، مگر ساتھ ہی ایک عجیب سا سکون بھی۔

اس نے ایک لمحے کو رک کر بالکنی کی طرف دیکھا اور ہلکا سا مسکرا دی۔

“نئی جگہ… نئی شروعات…”

وہ آہستہ سے بولی،

“دیکھتے ہیں… یہ سفر ہمیں کہاں لے جاتا ہے…”

فضا جب تازہ دم ہو کر باہر آئی تو اس کے چہرے پر تازگی صاف جھلک رہی تھی۔

“آہ! اب لگ رہا ہے واقعی سفر ختم ہوا ہے…” وہ اسٹریچ کرتے ہوئے بولی۔

نورین نے مسکرا کر اس کی طرف دیکھا،

“اچھا ہے، اب ذرا کام بھی کر لو میڈم… مجھے بھی نہانا ہے!”

فضا نے ہنستے ہوئے ہاتھ اٹھایا،

“اوکے اوکے! تم جاؤ، میں تب تک کچھ دیکھتی ہوں کچن میں کیا ہے۔”

نورین تولیہ لے کر واش روم کی طرف چلی گئی، اور فضا کچن کی طرف بڑھی۔ اس نے ایک ایک چیز کھول کر دیکھی—

“اوہ ہو! یہاں تو سب کچھ موجود ہے…” وہ خوشی سے بولی،

“آج تو اچھا سا کھانا بنے گا!”

کچھ دیر بعد نورین بھی نہا کر آ گئی۔ ہلکے سے سادہ کپڑوں میں، چہرے پر سکون اور تازگی تھی۔

“کیا بنا رہی ہو؟” اس نے کچن میں آتے ہوئے پوچھا۔

“ابھی سوچ رہی ہوں… تم آ گئی ہو تو مل کر بناتے ہیں!” فضا نے جواب دیا۔

دونوں نے مل کر سادہ مگر مزے دار کھانا تیار کرنا شروع کیا—باتیں، ہنسی، اور کبھی کبھی چھوٹی موٹی نوک جھونک… کچن کا ماحول زندہ ہو گیا تھا۔

“ذرا نمک پاس کرنا…”

“خود لے لو، اتنی بھی دور نہیں ہے!”

“فضااا!”

“اچھا ٹھیک ہے، لے لو میری جان!”

کھانا تیار ہو گیا تو دونوں نے پلیٹیں لگا کر کمرے میں بیٹھ کر سکون سے کھایا۔

کھانے کے بعد نورین نے گھڑی کی طرف دیکھا، پھر آہستہ سے بولی،

“فضو… پہلے نماز پڑھ لیتے ہیں، پھر آرام کریں گے۔”

فضا نے فوراً سر ہلایا،

“ہاں، بالکل۔”

دونوں نے کمرے کے ایک صاف کونے میں جائے نماز بچھائی۔ باہر ہلکی سی ہوا چل رہی تھی اور اندر ایک پُرسکون سا ماحول تھا۔

نورین نے آنکھیں بند کر کے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے—

سفر کی تھکن، نئی جگہ کا احساس، اور دل میں چھپی کئی باتیں… سب جیسے اللہ کے سامنے رکھ دی ہوں۔

فضا بھی خاموشی سے اس کے ساتھ دعا مانگ رہی تھی۔

نماز کے بعد کمرے میں ایک عجیب سا سکون پھیل گیا۔

“پتا ہے…” فضا نے آہستہ سے کہا،

“نئی جگہ پر نماز پڑھنے کا الگ ہی سکون ہوتا ہے…”

نورین نے ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ سر ہلایا،

“ہاں...

دونوں کچھ دیر خاموش بیٹھیں رہیں—

پُرسکون، مطمئن… اور آنے والے وقت سے بےخبر۔ ✨

Download

Like this story? Download the app to keep your reading history.
Download

Bonus

New users downloading the APP can read 10 episodes for free

Receive
NovelToon
Step Into A Different WORLD!
Download NovelToon APP on App Store and Google Play