المیرا افس میں داخل ہوتی ہے تو سارا سٹاف کھڑے ہو کر سلام کرتا ہے .وہ ہاتھ کے اشارے سے انہیں بیٹھنے کا کہہ کر میٹنگ روم کی طرف بڑھ جاتی ہے وہ فائل پر صفحے ادھر ادھر کر کے اج کے پروجیکٹ کی تفصیلات دیکھ رہی ہوتی ہے کہ چلتے ہوئے اس کا سر کسی باڑی وجود کے ساتھ لگتا ہے. اس کے ہاتھ سے فائل نیچے گر جاتی ہے اور سارے کاغذات اگے پیچھے بکھر جاتے ہیں .وہ ہربڑا کر تھوڑا پیچھے ہوتی ہے .
اندھے ہو کیا!! تمہیں نظر نہیں اتا. بندہ دیکھ کر چلتا ہے. وہ اپنے سامنے کھڑے دراز قد شخص کو دیکھ کر چلاتی ہے.
. میں اندھا ہوں تو تمہاری تو انکھیں ہے تھی نہ!! . تم دیکھ کر چل ل. سامنے کھڑے لڑکے نے بھی دو بدو ہو کر اسے جواب دیا.
بس بس میرے سامنے زیادہ باتیں بنانے کی ضرورت نہیں ہے ,دو منٹ ہیں تمہارے پاس یہ سارے کاغذات جو زمین پر تمہاری وجہ سے بکھرے ہیں اکٹھے کر کے مجھے دو. وہ حکمرانہ انداز میں بولی .
واٹ!! .میں یعنی وہاج چودھری تمہیں یہ سب گند بلا اکٹھا کر کے دے گا .مس,, اس خوش فہمی سے نکل ائیں کہ میں تمہارا حکم مانوں گ.ا وہاج یہ کہتے ساتھ رکا نہیں تھا بلکہ تیز تیز قدم اٹھاتا فون کان کے ساتھ لگائے چلا گیا.
المیرا نے ایک نظر سٹاف پر ڈالی جو کہ اس کی طرف ہی متوجہ تھے اسے اپنی طرف دیکھ کر سب اپنے اپنے کام میں مصروف ہو گئے. المیرا نے غصے سے اُنگلیاں مٹھی میں بیچی, اور ضبط کر کے نیچے پڑے پروجیکٹ کے پیپر اٹھانے لگی.
سب میٹنگ روم میں بیٹھے وہاج کا انتظار کر رہے تھے ,وہ دروازہ کھول کر روم میں داخل ہونے ہی والا تھا کہ اس کی نظر نیچے پڑے پیپرز پڑ پڑی. اس نے وہ پیپر اٹھایا تو اس کی انکھوں میں ایک عجیب سی چمک ابڑی ,اور وہ تنزیہ مسکراہٹ لیے روم میں داخل ہو گیا.
اس نے سب سے معذرت کی کہ انہیں اس کی وجہ سے انتظار کرنا پڑا اور پھر اپنی کرسی پر جا کر بیٹھ گیا. المیرا اور وہاج دونوں کی بیک وقت نظریں ملی تھی پھر دونوں نے غصے سے منہ موڑ لیا .المیرا نے اج کے پروجیکٹ کی ڈیٹیل سمجھانی تھی, یہ بہت اہم پروجیکٹ تھا اور اس پروجیکٹ کو حاصل کرنے کے لیے المیرا نے پوری رات بیٹھ کر اس پر کام کیا تھا .اور اس نے اس کے متعلق مختلف ڈیٹیلز اکٹھی کی تھی اس نے سامنے بڑی ایل ای ڈی کی سکرین پر اج کے پروجیکٹ کی ڈیٹیل سمجھانا شروع کی. المیرا ایک انٹیلیجنٹ اور پُر اعتماد لڑکی تھی. وہ پرسکون ہو کر کھڑی سکرین پر ایک ایک چیز کو دیکھتے اس کے بارے میں بتا رہی تھی. اس نے مین پوائنٹ پیپر پر لکھ رکھے تھے, اب وہ اس نے اچھے سے بتانے تھے اور یہ پروجیکٹ اسے مل جانا تھا وہ اس کے لیے بہت خوش تھی.
اس نے فائل سے ایک ایک پیپر نکال کر اس پیپر کو ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن اسے وہ پیپر نہیں ملا اسے اچھے سے یاد تھا کہ وہ پیپر صبح ہی اس نے پہلے نمبر پر فائل پر لگایا تھا. وہ بہت کنفیوز سی ہو گئی تھی.
کیا ہوا مس المیرا !!! اپ نے لگتا ہے اس پروجیکٹ پر کوئی خاص محنت نہیں کی ؟؟ کیونکہ جو مین چیز تھی اس کو حاصل کرنے کی اسے اپ نے بتایا ہی نہیں. خالد صاحب نے المیرا کی گھبرائی ہوئی شکل کو دیکھ کر کہا .
اس پروجیکٹ کی ڈیل ان سے ہی کی گئی تھی ان کے پاس مزید وقت نہیں تھا . میٹنگ کا ٹائم ختم ہونے والا تھا اس لیے جلدی سے کہا.
سر اگر اپ بُرا نہ منائیں تو اس پروجیکٹ کو حاصل کرنے کا خواب میرا بھی تھا ,مجھے اس کے بارے میں ڈیٹیلز پتہ ہیں. میں نے اس کے اوپر بہت محنت کی تھی, لیکن مس المیرا نے یہ پروجیکٹ اپ سے ڈیل کر لیا تھا . ڈیٹس وائی , میں خاموش ہو گیا اب اگر ان کے کام سے اپ سیٹسفائیڈ نہیں ہیں, تو میں اس کی ڈیٹیل بتا سکتا ہوں. وہاج پرسکون سے لہجے میں بولا .
خالد صاحب اسکی بات سن کر اثبات میں سر ہلاتے ہیں.
اور المیرا شرمندگی سے اپنی جگہ پر بیٹھ جاتی ہے, پاس بیٹھے حیدر صاحب نے المیرا کا ہاتھ ارام سے دباتے ہوئے اسے تسلی دی تو وہ صرف پھیکا سا مسکرا سکی .
وہاج نے جب ساری ڈیٹیل بتانا شروع کی تو سب اس کے کام سے بہت خوش نظر ارہے تھے. اخر پر خالد صاحب نے اٹھ کر وہاج کو گلے لگایا اور یہ پروجیکٹ اسے دے دیا. سب کے چہروں پر مسکراہٹ سجی تھی جبکہ المیرا حیران سے بیٹھی وہاج کو دیکھ رہی تھی .
حیدر صاحب المیرا کو اپنے افس میں انے کا کہہ کر چلے گئے تھے .
تم نے یہ میرا پیپر چرایا ہے نہ ؟؟ سب جب چلے گئے تو المیرا نے وہاج سے پوچھا.
نہیں چرایا نہیں ہے ,بلکہ مجھے اللہ کی زمین سے ملا تھا . وہاج پرسکون انداز میں بولا .
تم نے اچھا نہیں کیا میرے ساتھ تم مجھے یہ واپس بھی دے سکتے تھے. میں تم سے اس کا بدلہ لے کر رہوں گی .المیرا بمشکل ہی بول پائی تھی وہ دکھ اور غصے میں ملے جلے تاثرات میں تھی.
مس المیرہ یہ میری بےعزتی کا بدلہ تھا. یو نو , اج تک مجھے کسی نے کوئی حکم نہیں دیا اور تم مجھے باہر پورے سٹاف کے سامنے حکم دے رہی تھی. یہ اس کی سزا تھی اور دوسری بات اپنی دھمکیاں کسی اور کو جا کر دینا میرے سامنے یہ کام نہیں کرنے والی وہ اسے انگلی اٹھا کر کہتا اور وان کرتا ہوا باہر کی طرف چلا گیا.
***Download NovelToon to enjoy a better reading experience!***
Updated 6 Episodes
Comments
Noor Ch
it's amazing epi 🥹🫀💐🫂
2026-07-20
0