ایزل اور زین نے اپنے دوستوں کے ساتھ چھوٹی سی پارٹی گھر پر رکھی ہوئی تھی .رات کے اٹھ بجے سوائے ایت کے ان کے سارے دوست ان کے گھر میں موجود تھے. یہ چھ دوستوں کا ٹولہ تھا .جن میں تین لڑکیاں ایزل , آیت اور ماہین تھی .اور تین لڑکے زین ,روحان اور احمد تھے. زین نالائق ہونے کی وجہ سے پچھلے سال فیل ہوا تھا. جس کی وجہ سے اب ایزل اور زین ایک ہی کلاس میں پڑھ رہے ہوتے ہیں .ازمیر ان سے ایک کلاس اگے تھا لیکن آیت کی وجہ سے کبھی کبھار وہ بھی ان کے ساتھ ہی پایا جاتا تھا.
اب حالات کچھ ایسے تھے کہ زین اور روحان کی شرارتیں شروع ہو چکی ہوتی ہیں. روحان زین کے پیچھے پانی کا گلاس لے کر بھاگتا ہے. اور موقع دیکھتے ہی اس کے اوپر پانی پھینکتا ہے, لیکن بدقسمتی سے ادھے سے زیادہ گلاس زین سے تھوڑا سا ہی فاصلے پر بیٹھی حورین کے نوٹس پر گرتا ہے, وہ دونوں اپنی جگہ ساکت سے کھڑے ہو جاتے ہیں. حورین کبھی انکھیں پھاڑ کر روحان کو دیکھتی اور کبھی زین کو دیکھتی.
تم دونوں کو یہ پکنک پارک نظر ا رہا ہے , یا تم دونوں کوئی چھوٹے بچے ہو جنہیں یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ گھر ہے, یہاں ارام سے بیٹھا جاتا ہے. حورین ایک دم غصے سے پھٹ پڑی تھی.
ہور !! ریلیکس ,ارام سے ................. زین نے ابھی اگے کچھ کہنے کے لیے منہ کھولا ہی تھا کہ وہ دوبارہ غصے میں بولی .
چپ رہو تم, خود تو کچھ کرنا ہی نہیں تم نے ساتھ مجھے بھی نہ کرنے دینا. اب تم دونوں غور سے میری بات سنو یہ سب نوٹس تم لوگ دوبارہ سے ابھی کے ابھی مجھے مکمل کر کے دو گے , اگر تم لوگوں نے یہ نہ کیا تو میں نے تم دونوں کا ابھی کے ابھی امی کو جا کر بتا دینا ہے .وہ انگلی اٹھا کر انہیں کہتی کمرے کی طرف چلی گئی.
یار یہ کیا چیز ہے؟؟؟ . حورین کے جانے کے بعد روحان نے سکون سے سانس لیتے ہوئے کہا.
میری بہن ہے یار!! . اب باقی باتوں کو چھوڑو جلدی سے ا کر نوٹس بناتے ہیں ورنہ اج ہماری خیر نہیں ہے. زین ,روحان کے پیٹ میں مکا مارتے ہوئے بولا .
اچھا تو بیٹھ میں باقیوں کو بھی بلا کر لاتا ہوں .وہ بھی مدد کروائیں گے تو جلدی سے کام ختم ہو جائے گا .روحان اسے بیٹھنے کا بول کر خود باقیوں کو بلانے چلا گیا.
آیت اور ازمير جب ائے تو سامنے کا منظر دیکھ کر حیران ہو گئے. وہ سب مل کر نوٹس میں اتنے مگن تھے کہ انہیں ان کی موجودگی کا پتہ ہی نہ چلا.
ہائے!!! یہ دن دیکھنے سے پہلے میں مر کیوں نہیں گئی, کہ تم سب مل کر سکون سے بیٹھ کر بھی کوئی کام کر سکتے ہو. آیت نے پوری کی پوری ایکٹنگ کرتے ہوئے کہا.
پتہ نہیں, یہ خوش قسمت دن کب ائے گا جب تم مرو گی. احمد نوٹس ٹیبل کے اوپر رکھتے ہوئے بولا.
بکو مت😡!! . ایت نے اپنے ہاتھ کا مکہ بنا کر اسے مارتے ہوئے غصے سے کہا .
عزل ,ذرا مجھے ایک گلاس پانی ملے گا. ازمیر نے پیچھے سے اتی سائرہ بیگم کو دیکھتے ہوئے کہا.
ازمیر صاحب!! لگتا ہے کہ اپ بھول گئے ہیں , ماما نے اس دن کہا تھا کہ یہ اپ کا بھی گھر ہے تو اپنے گھر میں اپ خود بھی جا کر پانی پی سکتے ہیں. کچن کا راستہ بھی اپ کو الریڈی پتہ ہے .اگر نہیں پتہ تو اپ بتا دیں میں اپ کو بتا دیتی ہوں. ایزل نوٹس لکھتے ہوئے بولی .
اززززل..................... ایزل کو اپنے پیچھے سے سائیرہ بیگم کی اواز ائی.
جی ماما !! وہ ایک دم حیران ہوتی اچھلتی ہوئی اپنے پیچھے دیکھتی ہے .جہاں سائرہ بیگم کھڑی غصے سے ایزل کو گھور رہی ہوتی ہے. جاؤ, ازمیر کے لیے پانی لے کر اؤ بلکہ ایک کام کرو , فرج میں جوس پڑا ہے وہ سب کے لیے لے اؤ. سائرہ بیگم عزل کو کہتی ازمیر کے ماتھے پر پیار دیتی ہیں. اور پھر ایت سے ملتی ہیں.
عزل کے موڈ کا بیڑا غرق ہو جاتا ہے. اور وہ پاؤں پٹکتی غصے سے کچن کی طرف چلی جاتی ہے. ایزل یار کیا ہوا ہے ؟؟؟ منہ کیوں بنا کر رکھا ہوا ہے .ازل گلاس میں جوس ڈال رہی ہوتی ہے تو ایت اس کے سامنے شیلف پر بیٹھتے ہوئے کہتی ہے.
ابھی تک تو کچھ نہیں ہوا لیکن اگر تم کہتی ہو کہ ایسا کچھ ہو تو اس کے بارے میں بعد میں سوچوں گی. ازل نارمل لہجے میں بولی .
ہیلو گائز!! واٹ ہیپنڈ ؟؟؟؟ زین پیچھے سے اتا ہوا بولا.
بیبی ہوا ہے. بہت بہت مبارک ہو تم مامو بن گئے ہو اور تم خالہ بن گئی ہو .وہ ایت پر غصہ نہیں تھی نکال سکتی کیونکہ وہ اس کی بیسٹ فرینڈ تھی تو وہ سارا غصہ زین پر نکال کر باہر چلی گئی .
ایت جو کہ ابھی اس کی پچھلی بات کا مطلب سمجھنے کی کوشش کر رہی تھی زین کے سامنے اس کے ہٹ دھرمی پر حیران سی کھڑی تھی.
میں مامو بن گیا ہوں یہ کب ہوا؟؟ زین منہ میں بڑبڑاتے ہوئے باہر نکل گیا.
سب سکون سے بیٹھ کر جوس پی رہے تھے کہ زین نے ان کے سر پر گویا دھماکہ کی.
ا ہیلو ایوری ون, لسن کیئرفلی, اپ کو اج ایک بہت بڑی نیوز سنانے والا ہوں بلکہ نیوز نہیں خوش خبری سنانے والا ہوں . وہ ابھی اتنا کہہ کر رکا اس کی نظر ایزل پر تھی جو کہ اس کی بات کا مطلب سمجھتے ہوئے اسے مسلسل منہ بند کرنے کا اشارہ کر رہی تھی. لیکن وہ زین ہی کیا جو کسی کی سن لیتا . اُسنے اسے نظر انداز کرتے ہوئے اپنی بات جاری کی .
یہاں جتنے بھی ایزل کے دوست بھائی بیٹھے ہیں وہ سب مامو بن گئے ہیں .اور جتنی بھی دوست بہنیں بیٹھی ہوئی ہیں وہ ہالہ بن گئی ہیں .مجھے بھی یہ خوشبری ابھی پتہ چلی ہے بہت بہت مبارک ہو سب کو وہ پرجوش انداز میں یہ نیوز سب کو سنا رہا تھا وہ سب ہونکوں کی طرح بیٹھے ازل کو دیکھ رہے تھے اسے جوس پیتے اتنے زور کا اچھو لگا.
حرین جو کہ اپنے نوٹس لینے ا رہی تھی, وہیں اپنی جگہ کھڑی ہوگئی . ایت نے کچن کے دروازے پر کھڑے ہو کر انکھیں میچی .ایزل کا رنگ شرم کے مارے سُرخ ہو رہا تھا اب وہ پچھتا رہی تھی کہ یہ بات اسے زین کہ سامنے نہیں تھی کرنی چاہیے .
کیا ہوا تم سب میرے منہ کی طرف اس طرح کیوں دیکھ رہی ہو. بکواس وہ کر رہا ہے اس کا منہ توڑنے کے بجائے تم لوگ مجھے اتنے حیران ہو کر دیکھ رہے ہو جس طرح میں نے پتہ نہیں کیا کر دیا ہے. عزل معصومیت سے منہ بنا کر بولی.
عزل کی بچی! تم نے ایسا کچھ کہا ہوگا اسی وجہ سے زین نے یہاں ا کر تمہارا بانڈا پھوڑا ہے. حورین نے دانت پیس کر کہا.
پہلی بات یہ کہ ایزل کی بچی ابھی ہوئی نہیں ہے ,میں سائرہ اور حیدر صاحب کی بچی ہوں. اور دوسری بات, تب میں غصہ میں تھی تو جو بھی اتا تو پوچھتا ,کیا ہوا؟؟ تو بس میں نے پھر کہہ دیا کہ baby ہوا اور اس گدھے کا دماغ کام نہیں کرتا ,میں نے یہ تو نہیں نہ کہا کہ میرا بیبی ہوا ہے . کسی کا بھی baby ہو سکتا ہے تو اس گدھے کو صرف میں ہی نظر ائی تھی, وہ اس طرح بولی جیسے اس کی کوئی غلطی ہی نہ ہو.
اور اگلے منٹ میں اس نے جوتا اٹھا کر زین کی طرف پھینکا جو کہ اس نے کیچ کر لیا تھا.
اب پورے گھر کی حالت یہ تھی کہ زین اگے اگے تھا اور ایزل اس کے پیچھے جوتا اٹھا کر بھاگ رہی تھی اور سارے بیٹھ کر ان tom and Jerry کی لڑائی کو انجوائے کر رہے تھے.
وہ سب اب عزل کے کمرے میں بیٹھے کھانے کے ساتھ ساتھ خوش گپیوں میں بھی مصروف تھے .کھانے کے بعد انہوں نے ازمیر کو فورس کیا تھا کہ وہ ایک اچھا سا گانا گائے. ازمیر کی اواز بہت پیاری تھی وہ بہت اچھا گانا گاتا تھا . ازمیر نے ان سب کے کہنے پر پنجابی گانا گایا .
ویسے تم میرے سب سے کھڑوس کزن ہو لیکن ایک بات ہے تمہارے گانے کی میں بہت بڑی فین ہوں .عزت دل سے ازمیر کی تعریف کرتی ہے.
یہ میری تعریف تھی یا بےعزتی ازمیر منہ بنا کر پوچھتا ہے.
تم جو کچھ مرضی سمجھ لو ایزل کندھے اچکا کر بولی
آدھی رات کے 11 بج چکے تھے.اور سب اپنے اپنے گھروں کی طرف چلے گئے.
***Download NovelToon to enjoy a better reading experience!***
Updated 6 Episodes
Comments