Episode....4

باجی نے سنجیدگی سے کہا،

"دراصل… ہم دونوں کے علاوہ یہاں نہ کوئی اور ہے، اور نہ ہی کوئی آ سکتا ہے… بس کچھ ‘شیطانوں’ کے علاوہ۔"

یہ سن کر روز چونک گئی اور حیرانی سے باجی کی طرف دیکھنے لگی۔ اس کے دل میں ایک عجیب سا خوف پیدا ہونے لگا۔

باجی نے اس کی کیفیت محسوس کی تو ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ بولیں،

"پہلے اندر آ کر بیٹھ جاؤ… پھر تمہیں خود ہی پتہ چل جائے گا کہ میں کن شیطانوں کی بات کر رہی ہوں۔"

روز نے کچھ نہ کہا اور خاموشی سے ان کے ساتھ اندر داخل ہو گئی۔ دونوں لان سے ہوتے ہوئے گھر کے اندر آئیں۔

باجی نے کہا،

"میں تمہارے لیے کچھ کھانے کا انتظام کرتی ہوں، تب تک تم شاور لے لو اور کپڑے چینج کر لو۔"

پھر وہ بولیں،

"آؤ، میں تمہیں تمہارا کمرہ دکھاتی ہوں۔"

وہ دونوں سیڑھیاں چڑھ کر دوسرے فلور پر پہنچیں۔ باجی نے ایک خوبصورت کمرہ کھولا، جس کے ساتھ ہی ایک اور کمرہ بھی تھا۔ باجی نے بتایا کہ ان کا اپنا کمرہ نیچے والے فلور پر ہے۔

باجی نے الماری سے کچھ کپڑے نکال کر روز کو دیے اور نرمی سے کہا،

"آج سے یہ کمرہ تمہارا ہے۔"

روز نے حیرانی سے اردگرد دیکھا، جیسے اسے یقین نہ آ رہا ہو کہ یہ سب اس کے لیے ہے۔

باجی نے مسکرا کر کہا،

"تم فریش ہو کر نیچے آ جانا، ہم ساتھ کھانا کھائیں گے۔"

پھر وہ ہنستے ہوئے بولیں،

"اور ہاں… میں اپنے ‘شیطانوں’ کو کیسے بھول سکتی ہوں؟ ان سے بھی ملنا ہے تمہیں، وہ ابھی آنے ہی والے ہیں۔"

یہ کہہ کر باجی کمرے سے باہر نکل گئیں اور دروازہ بند کر دیا۔

کمرے میں اکیلی رہ جانے کے بعد روز گہری سوچ میں ڈوب گئی۔ اس کے ذہن میں ایک کے بعد ایک خیال آنے لگا۔

"پہلے اس عورت نے میری مدد کی… پھر میرا علاج کروایا… پھر مجھے اپنے گھر لے آئی… اپنے کپڑے دیے… اور اب مجھے ایک کمرہ بھی دے دیا…"

وہ خود سے ہی باتیں کر رہی تھی،

"یہ عورت اتنی اچھی کیوں ہے؟ کیا یہ واقعی اچھی ہے… یا صرف اچھا بننے کا ناٹک کر رہی ہے؟"

اس کے دل میں شک اور خوف دونوں بڑھنے لگے۔

"اور یہ ‘شیطان’… آخر کون ہیں؟ وہ ابھی آنے والے ہیں…"

وہ بےچینی سے کمرے میں ادھر ادھر دیکھنے لگی۔

"کہیں ایسا تو نہیں کہ… یہ عورت مجھے کسی مشکل میں ڈال دے؟ جیسے ڈراموں میں ہوتا ہے…"

اس کا دل زور زور سے دھڑکنے لگا۔ خوف نے اس کے ذہن کو جکڑ لیا تھا، مگر ساتھ ہی ایک عجیب سا تجسس بھی تھا کہ آخر آگے کیا ہونے والا ہے۔روز دل ہی دل میں ڈر رہی تھی۔ اس کے ذہن میں بار بار ایک ہی خیال آ رہا تھا،

"کہیں یہ عورت بھی مجھے کسی کے ہاتھ نہ بیچ دے… جیسے کہانیوں میں ہوتا ہے…"اس کا دل زور زور سے دھڑک رہا تھا۔ وہ بےچینی سے دعا کرنے لگی،

"یا اللہ… میری مدد فرما۔ میرے ساتھ پہلے ہی بہت کچھ برا ہو چکا ہے… اب مجھے کسی نئی مشکل میں نہ ڈالنا۔ میں یہاں سے باہر بھی نہیں جا سکتی… نہ کسی کو بلا سکتی ہوں… یا اللہ، میری رہنمائی فرما… میں کیا کروں؟"

Download

Like this story? Download the app to keep your reading history.
Download

Bonus

New users downloading the APP can read 10 episodes for free

Receive
NovelToon
Step Into A Different WORLD!
Download NovelToon APP on App Store and Google Play