عشقِ جیدی

عشقِ جیدی

EPISODE _ 01 قیدیِ محبت

رات کے دو بج رہے تھے_ شہر کی سڑکیں سنسان تھیں اور بارش مسلسل برس رہی تھی_ مگر شہر کی پرانی جیل کے ایک اندھیرے سیل میں ایک لڑکا خاموشی سے دیوار کے ساتھ بیٹھا تھا_اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں تھیں جیل کی بیرک نمبر چار میں خاموش اور ہاتھ میں تصور پکڑے جو لڑکا وہاں بیٹھا تھا_ وہ جیدی تھا_ اٰس کا اصل نام جواد تھا_ پر سب اسے جیدی کے نام سے جانتے تھے_

بڑھی ہوئی داڑھی ٬آنکھوں میں خاموش درد ٬ اور چہرے پر ایسی تھکن جیسے برسوں سے سویا نہ ہو_

بارش کی بوندیں سلاخوں سے ٹکرا رہی تھیں جبکہ جیدی خاموشی سے تصویر کو دیکھ رہا تھا_

تصویر میں جو لڑکی تھی وہ سائمہ تھی سائمہ تصویر میں ہنس رہی تھی-

اچانک جیل کا سپاہی اس کے قریب آیا -

٫٫ہر رات یہ ہی تصویر دیکھتے رہتے ہو ٬٬ کون ہے یہ؟

جیدی ہلکا سا مسکرایا ٬ اور کہا کہ :میری سزا :

سپاہی کچھ سمجھے بغیر وہاں سے چلا گیا_ مگر جیدی ماضی میں کھو چکا تھا_

سات سال پہلے۔۔۔۔۔

جیدی کالج کا سب سے لاپرواہ لڑکا تھا- ہر وقت دوستوں کے ساتھ گومنا ٬ لڑائیاں کرنا اور ہسنا ہی اس کی زندگی تھی- محبت جیسی چیزوں پر وہ کبھی یقین نہہں کرتا تھا_

پھر ایک دن سائمہ اس کی زندگی میں آئی۔۔۔۔

سادہ سی لڑکی ٬ خاموش آنکھیں اور چہرے پر سکون۔۔۔

پہلی ملاقات اٰن دونوں کی کالج میں بارش والے دن ہوئی۔ سائمہ ہاتھ میں کتاب لئے اپنی کلاس کی طرف جارہی تھی دونوں آپس میں ٹکرائے _ سائمہ کے ہاتھوں سے کتابیں زمین پر گر گئی_ جیدی فوراٰٰ نیچے بیٹھا اور کہا ٫٫اتنی تیز رفتار سے کہاں جارہی ہو٬٬ سائمہ نے غصے سے کہا تم سے مطلب ٬ کتابیں چھینی اور چلی گئی_

جیدی بس اٰسے دیکھتا رہ گیا _

اس دن کے بعد نہ جانے کیوں جیدی اسی راستے پر کھڑا ہونے لگ گیا ۔۔۔

آہستہ آہستہ دونوں کی باتیں شروع ہوگئی۔۔۔ اور دوستی نہ جانے کب محبت میں بدل گئی۔۔۔

اب ہر رات دونوں کال پر باتیں کرتے تھے۔

سائمہ اکثر کہتی ؛

:کہ وعدہ کرو تم مجھے چھوڑ کر کبھی نہیں جاؤ گے:

جیدی ہنس دیتا:

:تمہیں چھوڑا تو ٫ سمجھو سانس چھوڑ دی:

مگر محبت ہمیشہ آسان نہیں ہوتی۔۔۔۔

ایک رات سائمہ نے روتے ہوئے جیدی کو فون کیا۔۔

“جیدی۔۔۔ پلیز آ جاؤ…”

“کیا ہوا؟”

“بھائی کو ہمارے بارے میں پتہ چل گیا ہے…”

جیدی فوراً اس کے گھر پہنچا۔

گھر کے اندر شور تھا۔ سائمہ کا بھائی شدید غصے میں کھڑا تھا۔

“میری بہن سے دور رہو!”

جیدی نے بھی غصے میں جواب دیا،

“میں سائمہ سے محبت کرتا ہوں!”

بات بڑھ گئی۔ لڑائی شروع ہو گئی۔ سائمہ مسلسل دونوں کو روکنے کی کوشش کر رہی تھی۔

اچانک دھکم پیل میں میز پر رکھا شیشے کا گلدان نیچے گرا…

اور سائمہ کا بھائی خون میں لت پت زمین پر گر گیا۔

خاموشی۔

سائمہ خوف سے کانپ رہی تھی۔

“یہ… یہ کیا ہو گیا…؟”

جیدی کے ہاتھ کانپ رہے تھے۔

“میں نے جان بوجھ کر نہیں کیا…”

مگر چند منٹ بعد پولیس آ گئی۔

بارش اب بھی ویسے ہی برس رہی تھی جب جیدی کو ہتھکڑیاں لگا کر لے جایا جا رہا تھا۔

جاتے جاتے اس نے صرف ایک بار سائمہ کو دیکھا۔

وہ زمین پر بیٹھی رو رہی تھی۔

اور اسی رات جیدی کو احساس ہوا…

کچھ محبتیں انسان کو عاشق نہیں بناتیں…

قیدی بنا دیتی ہیں۔

Episodes

Download

Like this story? Download the app to keep your reading history.
Download

Bonus

New users downloading the APP can read 10 episodes for free

Receive
NovelToon
Step Into A Different WORLD!
Download NovelToon APP on App Store and Google Play