دیباچہ
یہ کتاب محض لفظوں کا مجموعہ نہیں،
یہ اُن ادھورے جذبوں کی کہانی ہے
جو کبھی مکمل ہو نہ سکے، مگر دل سے جدا بھی نہ ہوئے۔
“کلامِ وفا — ایک ادھوری داستاں”
ایک ایسی محبت کا قصہ ہے
جو اپنے انجام تک نہ پہنچ سکی،
مگر اپنے درد کی شدت میں ہمیشہ زندہ رہی۔
یہ اُن راتوں کی داستان ہے
جو کسی کی یاد میں جاگ کر گزریں،
اور اُن آنکھوں کی بھی
جو ہنستے ہوئے بھی خاموشی سے بھیگتی رہیں۔
یہ اُن لمحوں کی گواہی ہے
جہاں محبت تو سچی تھی،
مگر نصیب بےوفا نکلے۔
میں نے ان اشعار میں
اپنے دل کے وہ سب راز سمیٹے ہیں
جو کبھی زبان پر نہ آ سکے،
مگر ہر دھڑکن کے ساتھ محسوس ہوتے رہے۔
NovelToon got authorization from WAFA khan to publish this work, the content is the author's own point of view, and does not represent the stand of NovelToon.
کلام وفا ---اک ادھوری داستاں Comments